حیدرآباد۔27مئی(اعتماد نیوز)آج رزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رگھو رام راجن
نے نو منتخب وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملک میں
قیمتوں میں
اضافہ کے مسئلہ ‘ افراط زر ‘ جیسے دیگر مسائل پر بات چیت کی
گئی۔رگھو رام راجن نے اس ملاقات کے بعد کہا کہ ملک میں افراط زر پر قابو
پانے کے لئے وہ حکومت کے ساتھ ملکر کام کرینگے۔